جمعرات‬‮   5   دسمبر‬‮   2024
 
 

لاہور: گزشتہ روز شادی کرنے والے نوجوان میاں بیوی گھر کے واش روم میں مردہ پائے گئے

       
مناظر: 221 | 28 Dec 2022  

 

لاہور (نیوز ڈیسک )لاہور کے علاقے مصطفی ٹاؤن کے گھر سے نو بیاہتا میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں ۔
تفسیلات کے مطابق مصطفی ٹاؤن میں شارق اور حمنہ کی گزشتہ روز ہی شادی ہوئی تھی اور آج صبح جب وہ کافی دیر تک کمرے سے باہر نہیں آئے تو دروازہ کھٹکٹایا گیا لیکن دروازہ نہیں کھولا گیا ، گھر والوں نے پریشان ہو کر پولیس کو اطلاع کی ، پولیس موقع پر پہنچی تو دروازے کا لاک توڑا گیا ، اند ر داخل ہو کر دیکھا کہ میاں بیوی کی لاشیں واش روم میں پڑی ہیں ، فوری طور پر ریسکیو کو بلایا گیا لیکن ان کی موت ہو چکی تھی ، اس کے بعد پولیس نے ایدھی کو اطلاع کی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ممکنہ طور پر کمرے کے واش روم میں لگے گیزر سے گیس لیکج ہوتی رہی اور دم گھٹنے سے میاں بیوی کی موت واقع ہوئی ۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ پولیس کا کہناہے کہ لاشیں تحویل میں لے لی گئیں ہیں ، پوسٹ مارٹم کے بعد مزید پہلوؤں کو سامنے رکھتے ہوئے تحقیقات کی جائیں گی ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0