اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستان نے بھارت پر زوردیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا غیرقانونی تسلط ختم کرے اور پاکستان میں شرانگیز سرگرمیوں کی معاونت سے باز رہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے آج اسلام آباد میں سال کی اختتامی بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان امن اور مذاکرات میں دلچسپی رکھتا ہے اور اب یہ بھارتی حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری کیلئے ذمہ دارانہ موقف اختیار کریں۔وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو زرداری کے بیرون ملک دوروں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ ان دوروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی برادری پاکستان کے ساتھ اشتراک عمل اور مختلف امور پر اس کے ساتھ اتفاق رائے پیدا کرنے میں کتنی دلچسپی رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی دنیا سے دوستی بڑھانے اور اسے مضبوط کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے ۔ ممتاز زہرا بلوچ انہوں نے کہا کہ باہمی تعلقات روابط اور وفود کے تبادلے ،تعاون اور بات چیت کے ذریعی مضبوط بنائے جاسکتے ہیں۔ایک اورسوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سیلا ب متاثرین کی امداد کرنے پر مختلف ممالک ، اداروں اور فلاحی تنظیموں کا شکر گزار ہے۔
بھارت جموں و کشمیر کاغیر قانونی تسلط ختم اورپاکستان میں شرانگیز سرگرمیوں سے باز رہے: دفترخارجہ
مناظر: 340 | 29 Dec 2022