پیر‬‮   16   ستمبر‬‮   2024
 
 

ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج ٹکرائیں گے

       
مناظر: 223 | 14 Oct 2023  

 

لاہور (نیوز ڈیسک ) کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے سب سے بڑے مقابلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔
کرکٹ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا بھارت کے سب سے بڑے کرکٹ گراؤنڈ میں سجے گا، روایتی حریف پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے گراؤنڈ میں اتریں گے، قومی ٹیم نریندر مودی سٹیڈیم میں سبز ہلالی پرچم لہرانے کیلئے پرامید ہے جبکہ اعصاب شکن مقابلہ دیکھنے کیلئے شائقین کی بھی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود ہو گی، بڑے میچ سے قبل شاہینوں نے بھرپور تیاری کی ہوئی ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میگا ایونٹ میں میچ سے قبل تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بالی ووڈ سٹارزسمیت بھارتی گلوکار بھی پرفارم کریں گے، بھارت کیخلاف بڑے مقابلے میں سری لنکا کے خلاف کھیلنے والی پلئینگ الیون ہی میدان میں اترے گی، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیم میٹنگ میں شرکا نے اتفاق کیا ہے کہ وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ذکا اشرف کی قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف میچ کیلئے پرجوش اور پر اعتماد ہیں، ہم پر کوئی دباؤ نہیں، ٹاس اہم ہوگا، جانتے ہیں سٹیڈیم میں بھارت کو سپورٹ ملے گی، کوشش ہو گی کم سے کم غلطیاں کریں، ریکارڈ بنتے ہی ٹوٹنے کیلئے ہیں، ہائی سکورننگ میچ ہو رہے ہیں، ورلڈ کپ میں ابھی تک اچھا پرفارم نہیں کر سکا کوشش ہو گی اگلے میچز میں اچھی کارکردگی دکھاؤں۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ دونوں ٹیمیں برابر ہیں کسی کو فیورٹ قرار نہیں دیا جاسکتا، جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہی کامیاب ہو گی، اپنے کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کا کوئی دباؤ نہیں، نفسیاتی برتری جیسی باتوں پر یقین نہیں رکھتا، ہمارا سارا فوکس میچ پر ہے، ہمارے باؤلرز اور بیٹرز اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی سٹیڈیم احمد آباد کی پچ پر بیٹرز حاوی ہوں گے، ابتدا میں فاسٹ باؤلرز اور مڈل اوورز میں سپنرز کو مدد ملے گی، بیٹرز کو چوکے چھکے لگانے کا موقع ملے گا، احمد آباد میں آج ہلکی بارش کی پیشگوئی بھی کردی گئی۔
پاک بھارت میچ کا جادو سابق کرکٹرز پر بھی سر چڑھ کر بولنے لگا، دنیا بھر کے سابق پلیئرز کو پاک بھارت میچ کا بے چینی سے انتظار ہے، وسیم اکرم نے اہم ٹاکرے کو ایشز سے بڑا میچ قرار دے دیا جبکہ سابق بھارتی کپتان کپیل دیو نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران دنیا تھم جاتی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0