اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سندھ کے ضلع سانگھڑ میں خاتون کی سر کٹی لاش ملی ہے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ تین روز قبل کھیت سے 50 سال کی خاتون کی سرکٹی لاش ملی تھی۔ صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور گیان چند ایسرانی نے خاتون کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ورثاء کو حکومت سندھ کی جانب سے پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا۔ گیان چند ایسرانی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کے احکامات پر آج یہاں پہنچا ہوں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اس کیس میں جلد نتائج سامنے آجائیں گے۔
سانگھڑ میں خاتون کی سر کٹی لاش برآمد، بلاول بھٹو نے نوٹس لے لیا
مناظر: 846 | 30 Dec 2022