منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

پنڈی پولیس کا 9 مئی واقعات میں ملوث شرپسندوں کیخلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ

       
مناظر: 475 | 30 Oct 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )راولپنڈی پولیس نے 9 مئی واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم نے مزید 124 ملزمان کی فہرست تیار کرلی اور یہ فہرستیں متعلقہ تھانوں کےحوالےکردی ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ گزشتہ 2 روز میں 9 مئی واقعات میں ملوث مزید 35 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے تفتیش کیلئے پراسیکیوشن اور تفتیشی ٹیم نے جزئیات طے کرلیں، ان سے تفتیش اور 9 مئی واقعات کی تحقیقات کی نگرانی آر پی او راولپنڈی کررہےہیں۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں 9 مئی کے واقعات پرمختلف تھانوں میں 19 مقدمات درج ہیں، ان واقعات میں مجموعی طور پر 444 ملزمان کو گرفتارکرکے اڈیالا جیل منتقل کیا گیا جبکہ جی ایچ کیو حملے میں اب تک 75 ملزمان کو گرفتارکیاگیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0