جمعہ‬‮   27   دسمبر‬‮   2024
 
 

’دہشت گرد دین اسلام سے خارج ہے‘، تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کی متفقہ رائے

       
مناظر: 895 | 8 Nov 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اسلامی نظریاتی کونسل نے ملک میں اتحاد، رواداری اور ہم آہنگی کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔ اعلامیے کے مطابق پیغامِ پاکستان‘ قرآن پاک کے احکامات، سنت رسول اللہ ﷺ اور آئین پاکستان کے مطابق متفقہ دستاویز ہے، یہ دستاویز ریاستی اداروں، یونیورسٹیز اور تمام مکاتب فکر کے تعاون سے تیار کی گئی ہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق پیغام پاکستان پر 1800 علمائے دین نے دستخط کیے اور حکومت، فوج، سکیورٹی اداروں کو غیر مسلم قرار دینا یا ان کے خلاف کارروائی کرنا اسلام کی تعلیمات کے منافی قرار دیا۔ کونسل کا کہنا ہے کہ یہ فعل بغاوت کے مترادف اوراسلامی احکام وشریعت کے مطابق ’حرام‘ ہے، تمام علمائے کرام مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، قوم افواج پاکستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کےساتھ تعاون کا اعلان کرتی ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق علمائے کرام نے خودکش بمباری کو شریعت کی روشنی میں “حرام” قرار دیا اور ریاستی اداروں پر زوردیا کہ وہ ایسے گروہوں کےخلاف کارروائی کریں۔
اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں کا مشن طلبہ کی تعلیم اور تربیت ہے، اگر کوئی ادارہ عسکریت پسندی، نفرت، انتہاپسندی اور تشدد میں ملوث ہو تو ریاست کو کارروائی کرنی چاہیے، ہر مسلک اور مکتبہ فکر کو تبلیغ کی آزادی حاصل ہے، کسی فرد، مسلک یا ادارے کےخلاف نفرت انگیز تقریرکی ممانعت ہے، کوئی عالم دین کسی کو غیرمومن قرار نہیں دےگا، یہ عدالت کا دائرہ اختیار ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق پاکستان کی سرزمین دہشتگردی کے فروغ اور تربیتی سرگرمیوں کیلئے استعمال نہیں کی جائیگی، پاکستان کی سرزمین دنیا کے دیگرممالک میں کسی مذموم کارروائی کیلئے استعمال نہیں کی جائے گی، انسانی اقدار اور اسلامی اخوت پر مبنی اسلامی اداروں کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ اقلیتی برادریوں کو بھی مسلمانوں کی طرح حقوق حاصل ہیں، اقلیتوں کو اپنے مذہب کی تعلیم کے مطابق عبادت کی آزادی حاصل ہے، لاؤڈ اسپیکر، ٹی وی چینلز وغیرہ پرنفرت انگیزتقاریرکی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0