اتوار‬‮   8   ستمبر‬‮   2024
 
 

ورلڈکپ میں شکست کے بعد بابر اعظم کی کپتانی ختم، بورڈ کا ہٹانے کا فیصلہ

       
مناظر: 744 | 15 Nov 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں شکست کے بعد بابر اعظم کی کپتانی ختم ہوگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم بطور کپتان استعفیٰ دینگے تو بورڈ قبول کر لے گا تاہم دوسرے آپشن کے طور پر بورڈ نے بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دورہ آسٹریلیا میں شان مسعود ٹیسٹ کپتان بننے کے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی 20 قیادت کیلئے شاہین آفریدی مضبوط امیدوار ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ 2024 آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی ہونگے۔ بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل کا کوئی ٹائٹل نہیں جیت سکا۔ خیال رہے کہ بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں جگہ نہیں بنا سکی اور اپنے 9 میں سے 5 میچز ہار گئی تھی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0