ٹرمپ کا ’اے آئی فورس‘ بنانے کا اعلان، مصنوعی ذہانت کے لیے نیا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ حوثیوں کے حملوں سے سعودی عرب کو خطرہ، ترکیہ نے دفاعی مدد کا بڑا عندیہ دے دیا دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈ کی غفلت سامنے آ گئی، بھارتی کرکٹ ٹیم کو تاحال کٹس نہ مل سکیں بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں قلات، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی چیک پوسٹ تباہ کر دی، 5 دہشت گرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب سعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آر پاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہ شاداب خان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری ہیٹ ٹرک بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 3 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ برآمد شام کے آرمی چیف کا خمیمیم میں روسی ایئربیس کا دورہ, روسی کمانڈروں سے ملاقات ٹرمپ کا ’اے آئی فورس‘ بنانے کا اعلان، مصنوعی ذہانت کے لیے نیا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ حوثیوں کے حملوں سے سعودی عرب کو خطرہ، ترکیہ نے دفاعی مدد کا بڑا عندیہ دے دیا دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈ کی غفلت سامنے آ گئی، بھارتی کرکٹ ٹیم کو تاحال کٹس نہ مل سکیں بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں قلات، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی چیک پوسٹ تباہ کر دی، 5 دہشت گرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب سعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آر پاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہ شاداب خان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری ہیٹ ٹرک بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 3 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ برآمد شام کے آرمی چیف کا خمیمیم میں روسی ایئربیس کا دورہ, روسی کمانڈروں سے ملاقات

بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں

Link copied!

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نہ صرف میدان میں اپنی شاندار کارکردگی کے لیے مشہور ہیں بلکہ انہوں نے کاروبار، سرمایہ کاری اور برانڈز کے ذریعے ایک ایسی مالیاتی سلطنت بھی قائم کرلی ہے جس نے انہیں بھارت کے امیر ترین کھلاڑیوں میں شامل کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کی مجموعی دولت 1046 کروڑ بھارتی روپے یعنی تقریباً 127 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ ان کی آمدنی کا بڑا حصہ کرکٹ، آئی پی ایل، اشتہارات، سوشل میڈیا، کاروباری سرمایہ کاری، جائیدادوں اور لگژری گاڑیوں سے حاصل ہوتا ہے۔

ویرات کوہلی نے 2024 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ اختیار کی، جبکہ مئی 2025 میں ٹیسٹ کرکٹ کو بھی خیرباد کہہ دیا۔ اب وہ صرف ون ڈے کرکٹ میں بھارت کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

کوہلی کی بی سی سی آئی آمدنی کا سفر 2008-09 میں صرف 15 لاکھ روپے کے گریڈ ڈی کنٹریکٹ سے شروع ہوا۔ بعد ازاں وہ گریڈ بی اور پھر گریڈ اے تک پہنچے، جبکہ 2017-18 سے مسلسل اے پلس کیٹیگری میں شامل ہیں جس کے تحت انہیں سالانہ 7 کروڑ روپے ملتے ہیں۔

indian cricket team Virat Kohli HD wallpaper - Photo #1916 - IPL Cricket  Wallpapers

آئی پی ایل میں بھی ویرات کوہلی کی کمائی غیر معمولی رہی ہے۔ 2008 میں رائل چیلنجرز بنگلور نے انہیں صرف 12 لاکھ روپے میں خریدا تھا، لیکن وقت کے ساتھ ان کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوا۔

Virat Kohli World Cup Wallpapers - Wallpaper Cave

2011 سے 2013 تک انہیں 8.28 کروڑ روپے، 2014 سے 2017 تک 12.5 کروڑ روپے اور 2018 سے 2021 تک سالانہ 17 کروڑ روپے ملتے رہے۔ 2022 سے 2024 تک ان کی تنخواہ 15 کروڑ روپے رہی، جبکہ 2025 کے سیزن کے لیے انہیں 21 کروڑ روپے مل رہے ہیں۔ مجموعی طور پر وہ آئی پی ایل سے 209.2 کروڑ روپے کما چکے ہیں۔

Virat kohli with ipl trophy hd images

اشتہارات بھی ویرات کوہلی کی آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ ہیں۔ وہ ایک برانڈ کے اشتہار کے لیے 5 سے 10 کروڑ روپے تک معاوضہ لیتے ہیں اور پوما، ایم آر ایف، آڈی، پیپسی، ہیرو موٹو کارپ، ویلوولین، ایم پی ایل اور فاسٹ ٹریک سمیت کئی بڑی کمپنیوں کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔ صرف اشتہارات سے ان کی سالانہ آمدنی 100 کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

سوشل میڈیا بھی کوہلی کے لیے سونے کی کان بن چکا ہے۔ انسٹاگرام پر ان کے 260 ملین سے زائد فالوورز ہیں، جس کے باعث وہ دنیا کے مقبول ترین ایتھلیٹس میں شمار ہوتے ہیں۔

We Will Miss You Forever In White 💔 Virat Kohli HD Wallpaper #viratkohli  #vkfbd

رپورٹس کے مطابق وہ ایک انسٹاگرام پوسٹ سے 6 سے 11 کروڑ روپے تک کماتے ہیں جبکہ ایکس اور فیس بک پر پروموشنل مواد سے بھی انہیں بڑی آمدنی حاصل ہوتی ہے۔

ویرات کوہلی نے مختلف کاروباروں اور اسٹارٹ اپس میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ ان کی سرمایہ کاری میں پلانٹ بیسڈ فوڈ کمپنی بلیو ٹرائب، چزل فٹنس، لگژری ریسٹورنٹ نیووا، گیمنگ کمپنی ایم پی ایل کی پیرنٹ کمپنی گیلیکٹس فن ویئر، اسپورٹس سوشل میڈیا پلیٹ فارم اسپورٹ کونوو اور ڈیجٹ انشورنس شامل ہیں۔

🔥 [30+] Virat Kohli Wallpapers | WallpaperSafari

انہوں نے نوجوانوں کے فیشن برانڈ “ورون” کی بھی مشترکہ بنیاد رکھی، جو بھارت کے معروف ملبوساتی برانڈز میں شمار ہوتا ہے۔

جائیدادوں کے شعبے میں بھی کوہلی نے بڑی سرمایہ کاری کی ہے۔ ان کے پاس گڑگاؤں میں 80 کروڑ روپے مالیت کا بنگلہ، ممبئی میں 34 کروڑ روپے کا لگژری اپارٹمنٹ اور علی باغ میں 20 کروڑ روپے کی جائیدادیں موجود ہیں۔

Virat Kohli HQ Desktop Wallpaper 13188 - Baltana

ویرات کوہلی لگژری گاڑیوں کے بھی شوقین ہیں۔ ان کے گیراج میں آڈی کی کئی مہنگی گاڑیاں، لینڈ روور ووگ، بینٹلی کانٹی نینٹل جی ٹی اور بینٹلی فلائنگ اسپر شامل ہیں جن میں بعض گاڑیوں کی قیمت 3 کروڑ روپے سے بھی زیادہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کی سالانہ آمدنی تقریباً 150 کروڑ روپے ہے، یعنی وہ ہر ماہ اوسطاً 12.5 کروڑ روپے کماتے ہیں۔ 2024 میں انہوں نے 66 کروڑ روپے ایڈوانس ٹیکس بھی ادا کیا۔

King Kohli Wallpapers - Top Free King Kohli Backgrounds - WallpaperAccess

ویرات کوہلی کی یہ دولت صرف کرکٹ کا نتیجہ نہیں بلکہ کامیاب برانڈنگ، دانشمندانہ سرمایہ کاری، کاروباری بصیرت اور ڈیجیٹل دنیا میں مضبوط موجودگی کا بھی ثمر ہے، جس نے انہیں جدید دور کے کامیاب ترین کھلاڑیوں میں شامل کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Link copied!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *