ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

منگل کے روز ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا ، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

       
مناظر: 337 | 2 Jan 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد ر ہے گا۔ پنجاب ،خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں اوربالائی سندھ میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے۔ اسلام آباد اور خطۂ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا امکان ہے۔
منگل کےروز پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری ،گلیات اور گرد و نواح میں شدیدسرد رہے گا۔ لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ،فیصل آباد، سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم صبح کے اوقات میں سکھر ، لاڑکانہ، حیدر آباد اور موہنجوداڑو میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد اور صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا امکان ہے۔ پشاور، نوشہرہ، مردان، صوابی ،چارسدہ ا ور ڈی آئی خان میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلا ع میں شدید سرد رہے گا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا تاہم کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0