ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

بھارتی پروپیگنڈوں کو بےنقاب کرتی فلم ‘ڈھائی چال‘ ریلیز کردی گئی

       
مناظر: 250 | 8 Dec 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بھارت کی پاکستان میں مداخلت اور یہاں دہشت گردی پھیلانے کے مذموم مقاصد کی کہانی پر بنائی گئی ایکشن فلم ’ڈھائی چال‘ آج ملک بھر کے سینما گھروں کی زینت بن گئی۔ ’ڈھائی چال‘ کو تین سال قبل 2019 ء میں بنانے کا اعلان کیا گیا تھا اور امکان تھا کہ اسے 2020 ء کی پہلی سہ ماہی میں ریلیز کردیا جائے گا، تاہم ایسا نہ ہوسکا تھا۔
مسلسل تاخیر کے بعد مارچ 2022 ءمیں فلم کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے جون 2022 ء میں ریلیز کرنے کا عندیہ بھی دے دیا گیا تھا۔ لیکن ایک بار پھر نامعلوم وجوہات کی بنا پر فلم ریلیز نہ ہوسکی تھی اور اب طویل تاخیر سے فلم سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔
اس سے قبل فلم کے جاری کیے گئے موشن پوسٹر میں مرکزی کرداروں یعنی ہمایوں اشرف، عائشہ عمر اور شمعون عباسی کو دکھایا گیا ہے۔ فلم کے موشن پوسٹر میں تصدیق کی گئی فلم کو 8 دسمبر 2023 ء کو سینماؤں میں پیش کردیا جائے گا۔
فلم کے ٹریلر میں اداکارہ عائشہ عمر کو صحافی کے طور پر دکھایا گیا ہے جو کہ شمعون عباسی کی چال چلتی دکھائی دیتی ہیں۔
شمعون عباسی کے کردار کو مبہم رکھا گیا ہے، اسے ٹریلر سے سمجھنا مشکل ہے، تاہم ممکنہ طور پر وہ پاکستانی سیکیورٹی ایجنسی کے اہلکار کے روپ میں دکھائی دیں گے۔
ہدایتکار تیمور شیرازی کی فلم کی کہانی فرحین چوہدری نے لکھی جبکہ ڈاکٹر عرفان اشرف نے پروڈیوس کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0