اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن، دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی گئی، کارروائی میں دہشتگرد کمانڈر حفیظ اللہ اور 2 خودکش بمباروں سمیت 11 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی کو کامیابی سے بروقت ناکام بنا دیا گیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر حفیظ اللہ اور 2 خودکش بمباروں سمیت 11 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا، مارے گئے دہشتگرد جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کےخلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں چھٹیوں کا معاملہ، حتمی فیصلہ کرلیاگیا
جنوبی وزیرستان؛ سکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر سمیت 11 دہشتگردہلاک
مناظر: 844 | 5 Jan 2023