اسلام آباد (نیوز ڈیسک )باجوڑ کی تحصیل ماموند میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکے سے 5 اہلکار شہید اور 10 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ تحصیل ماموند کے علاقے بیلوٹ فرش پولیس گاڑی کے پاس ہوا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید اور 10 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار انسداد پولیو مہم ٹیم کی سکیورٹی کیلئے جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی دھماکے کی زد میں آ گئی۔
دھماکے کے زخمیوں کو خار اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور علاقے کا محاصرہ کر کے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔