ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

سکیورٹی خدشات: انتخابات 3 ماہ کیلئے ملتوی کرنے کی قرارداد سینیٹ میں جمع

       
مناظر: 665 | 13 Jan 2024  

 

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) سکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر عام انتخابات تین ماہ کے لئے ملتوی کرنے کی ایک اور قرارداد سینیٹ میں جمع کرا دی گئی۔ آزاد پارلیمانی گروپ کے سینیٹر ہدایت اللہ نے قرارداد جمع کرائی، قرارداد میں ملک بھر میں حالیہ دہشت گردی اور پرتشدد حملوں کا بھی ذکر کیا گیا۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ کے پی کے اور وزیرستان میں امیدواروں پر حملے ہوئے جو الیکشن مہم کے دوران قابل تشویش ہیں، عوام کے جان ومال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔ متن میں بتایا گیا کہ سینیٹ الیکشن کمیشن پر زور دیتا ہے کہ وہ انتخابات کے پر امن انعقاد پر ہمدردانہ غور کریں اور درپیش سکیورٹی مسائل کی وجہ سے الیکشن کے انعقاد کو 3 ماہ تک کیلئے مؤخر کردے،قرارداد میں مزید کہا گیا کہ ہر جماعت کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 5 جنوری کو سینیٹ نے ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی تھی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0