اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نےحیدرآباد میں عام انتخابات کے دوران تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا، جامشورو میں کارروائی کے دوران دہشتگرد کو گرفتار کرکے بارودی مواد برآمدکر لیا۔
سکیورٹی حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے جامشورو میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک دہشتگرد کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے 600 گرام سے زائد خطرناک بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور بال بیئرنگ بھی برآمد ہوئے۔
حکام کا کہنا تھاکہ دہشتگرد کی تحویل سے ریاست مخالف پمفلٹس اور بینرز بھی قبضے میں لیے گئے ہیں، وہ ریاست مخالف ذہن سازی کے منصوبے پر بھی کام کر رہا تھا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد نے انتخابات کے روز تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی، گرفتار دہشتگردسے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔