جمعرات‬‮   26   دسمبر‬‮   2024
 
 

وزیراعظم،نواز شریف سے مشاورت کیلئےمصر سے لندن روانہ

       
مناظر: 568 | 30 Nov 2022  

اسلام آباد: وزیراعظم محمدشہباز شریف ملکی صورت حال پرپارٹی قائد نوازشریف سے مشاورت کے لیے مصر سے براہ راست لندن روانہ ہو گئے۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کےٹوئٹر بیان کے مطابق وزیراعظم مصر کے شہر شرم الشیخ میں موسمیاتی کانفرنس ’’کوپ 27‘‘ میں شرکت کے بعد نجی پرواز کے ذریعے نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے اہم امور پر مشاورت کریں گے جس میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم، پارٹی قائد نواز شریف سے عمران خان کے مجوزہ لانگ مارچ کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔ امکان ہے کہ وزیراعظم کانجی دورہ لندن ایک دن سے زیادہ طویل بھی ہو سکتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0