\
اتوار‬‮   9   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

4 اکتوبر کے احتجاج سے متعلق مقدمے میں ایک سال بعد گرفتار پی ٹی آئی کارکن کا جسمانی ریمانڈ منظور

       
مناظر: 481 | 1 Oct 2025  

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں 4 اکتوبر کے احتجاج کے دوران پی ٹی آئی  کارکنان کے خلاف درج مقدمے میں ایک سال بعد گرفتار ہونے والے کارکن راجہ ظہیر کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ کیا یہ مقدمے میں اشتہاری تھے؟ تفتیشی افسر  نے جواب دیا کہ راجہ ظہیر ایف آئی ار میں نامزد ہے  ہمیں اس کا ریمانڈ چاہیے۔

جج طاہر عباس سپرا نے پوچھا کہ راجہ صاحب آپ اتنے عرصے سے کہاں تھے؟ کارکن پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ مجھے کوئی علم نہیں تھا میں تو تھانہ میں درخواست دینے گیا تھا تو مجھے بند کر دیا۔

پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکن کے 8روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،  عدالت نے گرفتار پی ٹی آئی کارکن کو چار دن کے لئے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

راجا ظہیر کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں دوبارہ پیش کیا جائے گا۔