\
اتوار‬‮   9   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

اگر دوبارہ کوشش کی تو اسکور 0-6 سے کہیں زیادہ بہتر ہو گا، خواجہ آصف

       
مناظر: 926 | 5 Oct 2025  

اسلام آباد:پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے اشتعال انگیز بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مودی سرکار نے دوبارہ حملے کی کوشش کی تو اسکور 0-6 سے کہیں زیادہ بہتر ہو گا۔

خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھارتی اعلیٰ سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے بیان پر کہا اس بار بھارت طیاروں کے ملبے تلے دفن ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا مودی سرکار اور انڈین عسکری قیادت معرکہ حق میں کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، مگر اس کا نتیجہ بھارت کے خلاف پہلے سے کہیں زیادہ خراب ہو گا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ معرکہ حق میں بدترین شکست نے بھارتی عوام کی رائے مودی سرکار کے خلاف ایک بہت بڑے محاذ کے روپ میں کھڑی ہو گئی ہے جس کا دباؤ برداشت نہیں ہو رہا اسی لیے وہاں کی لیڈر شپ اب گیدڑ بھبکیاں دے رہی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر مزید لکھا کہ وطن عزیز پاکستان اللہ کے نام پر بنا ہے اس ریاست کے محافظ اللہ کے سپاہی ہیں، ان شاء اللہ جارحیت کے نتیجے میں بھارت اپنے ہی طیاروں کے ملبے تلے دفن ہو گا، اللہ اکبر۔