\
ہفتہ‬‮   8   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

وفاقی وزیر داخلہ کا پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر کا دورہ

       
مناظر: 436 | 10 Oct 2025  

پشاور:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انکی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں امن عامہ یقینی بنانے کیلئے فیڈرل کانسٹیبلری کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، محسن نقوی نے کہا کہ قیام امن کی ذمہ داری کی احسن طریقے سے ادائیگی کے لئے فیڈرل کانسٹیبلری کو ہر طرح سے مضبوط  کیا جائے گا۔ فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں  کو جدید تقاضوں کے مطابق ٹریننگ کے لئے بیرون ممالک بھی بھیجا جائے گا۔

محسن  نقوی نے کہا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کو پاکستان  کی  صف اول کی فورس بنانا ترجیح  ہے جس کے لئے ہر طرح کے وسائل فراہم  کئے جائیں گے۔

انہوں نے فیڈرل  کانسٹیبلری  کے  شہداء کو  خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی کے بہادر سپوتوں نے دہشتگردی کے خلاف  لازوال  قربانیاں  دی ہیں۔  فیڈرل  کانسٹیبلری  کی عظیم  قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ فیڈرل کانسٹیبلری امن و امان یقینی بنانے کیلئے انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے فیڈرل کانسٹیبلری کے میوزیم کا دورہ کیا اور وہاں موجود قدیم اسلحے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔