ہفتہ‬‮   25   اکتوبر‬‮   2025
 
 

وزیر داخلہ سے علامہ شاہ اویس نورانی کی ملاقات، مدارس کو بند نہ کرنے پر اتفاق

       
مناظر: 263 | 17 Oct 2025  

لاہور:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے جمیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شاہ اویس نورانی کی ملاقات ہوئی جس میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور قومی اتحاد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ کسی بھی بے گناہ کے خلاف ہرگز کوئی کارروائی نہیں جائے گی اور بے گناہ کو رہا کیا جائے گا، کسی بھی مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا اور شرپسندوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی قطعاً اجازت نہیں دی جا سکتی۔ قائد اعظم کے پاکستان میں شرپسند عناصر اور انتہاء پسندوں کی کوئی گنجائش نہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بدامنی، انتشار اور انتہا پسندی پھیلانے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، مذہبی ہم آہنگی اور صبر و تحمل کے فروغ میں علمائے کرام کی قابل قدر خدمات ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ پائیدار امن اور رواداری کے فروغ کے لئے تمام طبقات کو بھر پور کردار ادا کرنا ہے، دینی تعلیم کا فروغ ہم سب کا مشترکہ فریضہ ہے۔

علامہ شاہ اویس نورانی نے کہا کہ ملک میں پائیدار امن، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0