ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

خیبر میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، دو اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق

       
مناظر: 406 | 19 Jan 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور پھر خود کش دھماکا کیا، حملے کے نتیجے میں پولیس چیک پوسٹ میں آگ لگ گئی، پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دہشتگرد حملے کے بعد پاک افغان شاہراہ پر آمدورفت بند ہوگئی ہے اور پولیس کی بھاری نفری چیک پوسٹ کی طرف روانہ کردی گئی ہے، دہشتگردوں کے حملےمیں ایک پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے جنہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور منتقل کیا جارہا تھا کہ دونوں زخمی دم توڑ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہید رفیق چیک پوسٹ میں باورچی تھا، خودکش حملےمیں دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) محمد عمران نے کہا کہ تختہ بیگ چیک پوسٹ پر 4 دہشتگردوں نےحملہ کیا، دہشتگروں نے فائرنگ اور دستی بم سےحملہ کیا، ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑایا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0