\
بدھ‬‮   10   دسمبر‬‮   2025
 
 

وفاقی کابینہ کا کل طلب شدہ اجلاس وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث موخر

       
مناظر: 758 | 9 Dec 2025  

وفاقی کابینہ کا کل طلب شدہ اجلاس وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث موخر کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی دیگر سرکاری مصروفیات کی وجہ سے اجلاس اب بعد کے کسی مناسب وقت پر منعقد کیا جائے گا۔

اس اجلاس میں کابینہ کو ملک کی موجودہ معاشی صورتحال اور مالیاتی پالیسیوں پر تفصیلی بریفنگ دی جانی تھی۔

علاوہ ازیں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے سابقہ فیصلوں کی توثیق بھی کی جانی تھی تاکہ ان فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے ضروری اقدامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔

حکومتی ذرائع نے شہریوں اور میڈیا کو مطلع کیا ہے کہ اجلاس کی نئی تاریخ اور وقت کا اعلان جلد کیا جائے گا۔