ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

سجل علی کلاسک اردو ناول “امراؤ جان ادا” کا کردار ادا کریں گی

       
مناظر: 432 | 28 Jan 2023  

 

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی بین الاقوامی فلم “واٹس لوگاٹ ٹو ڈو ود اٹ” میں اداکاری کے بعد مشہور زمانہ کلاسکل ناول “امراؤ جان ادا” میں اہم کردار اداکریں گی ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی پروڈیوسر حامد حسین کی جانب سےایک انٹرویو میں یہ اعلان کیا گیا کہ” انکی آنے والی نئی سیریز “امراو جان ادا” میں سجل علی اہم کردار کریں گی جبکہ ابوظہبی میں قائم ایجنسی کے تحت پروڈیوسر حامد حسین اور محمد یعقوب اس کلاسکل سیریز کو پروڈیوس کریں گے۔”امراؤ جان ادا” ایک اردو ادب کا کلاسکل ناول ہے جسے بنیادی طور پر پہلی بار مرزا ہادی رسوا نے 1899 میں لکھا تھا۔ اس ناول میں انہوں نے 19ویں صدی کے برصغیر پاک و ہند کی ثقافت اور معاشرے بالخصوص کی شاہی و مغل زندگی کی عکاسی کی ہے۔تاہم وقت کے ساتھ ساتھ اس کلاسکل ناول میں کچھ ترمیم کرکے اس پر کئی پاکستانی اور انڈین فلمز بنائی گئیں ہیں۔ لیکن حامد حسین کے مطابق “ان کی سیریز ناول کے اصل اردو ورژن پر انحصار کرتی ہے. اس ناول میں بہت کچھ ہے جو کبھی بھی کسی آڈیو ویژول پروجیکٹ میں نہیں دکھایا گیا، جو ان کی 8 حصوں پر مشتمل سیریز میں شامل کیا گیا ہے”۔حامد حسین نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ” اس سیریز میں خواتین کے 2 اہم مرکزی کردار ہیں جن میں سے ایک سجل علی ادا کر رہی ہیں”۔
یاد رہے کہ 1972 میں پاکستان میں حسن طارق کی ہدایتکاری میں “امراؤ جان ادا” پر مبنی فلم بنائی گئی تھی جس میں رانی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ بالی ووڈ میں مظفر علی کی فلم میں 1981 کو ریکھا نے مرکزی کردار ادا کیا۔ 2006 میں جے پی دتہ کی فلم میں ایشوریہ نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ 1958 میں دو بھارتی فلمیں بھی اس سے متاثر ہو کر بنائی گئیں تھیں، جن میں ایس ایم یوسف کی “مہندی” اور نخشب جارچاوی کی “زندگی یا طوفان” شامل ہیں۔اس کے علاوہ 1981 میں موسیقار سلیم سلیمان نے اسے اسٹیج میوزیکل کے طور پر پیش کیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0