اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) عمران خان کے سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کے خلاف سنگین الزامات کے بعد پیپلز پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو لیگل نوٹس بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان بوکھلاہٹ میں اداروں پر الزام لگاتے ہیں، عمرا ن خان کو آج لیگل نوٹس بھیج رہے ہیں، نوٹس میں بیان واپس لینے کا کہیں گے ، عمران خا ن کے الزام لگانے کی روایت نئی نہیں ہے ،فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو آئینی طریقے سے حکومت سے ہٹایا گیا۔
سینئر پیپلز پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی عمران خان نے الزامات کا ایک پلندہ چھیرا تھا، کئی جماعتیں ان کے ساتھ نہیں تھی تو چور ڈاکو ساتھ ملنے پر سب ٹھیک ہو گئیں، عمران خان روز گالیاں دیتے ہیں ہرزہ سرائی کرتے رہتے ہیں ، عمران خان نے ایک مخصوص الزام لگایا ہے ،عمرا ن خان نے معلومات کی بنیاد پر الزام لگایا ہے تو ثبوت لائیں ، اگر عمران خان ثبوت نہیں دیتے تو انہیں سزا ملنی چاہیے ، عمران خان کے بیان سے بہت تکلیف ہوئی ، ہم مذمت کرتے ہیں۔