اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن کمیشن کو دھمکیوں کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری کو عدالت میں پیش کردیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کو سیشن کورٹ میں پیش کردیاگیا،فوادچودھری کو سیشن جج طاہر محمود کی عدالت میں پیش کیاگیا،،کارکنوں کی جانب سے فوادچودھری پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
عدالت نے غیرضروری افراد کو باہر جانے کی ہدایت کردی،بابراعوان نے کہاکہ ہتھکڑیوں کی چابی ہے یا مانگ کے لاؤ گے؟ عدالت نے فوادچودھری کی ہتھکڑیاں کھولنے کا حکم دیدیا۔