ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

کارکنوں سے خطاب کیلئے مریم کیلئے کنٹینر تیار ،سیکیورٹی سخت ، استقبالیہ سے باہر واک تھرو گیٹس نصب

       
مناظر: 639 | 28 Jan 2023  

 

لاہور ( نیوز ڈیسک) مسلم لیگ( ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے استقبال کے لئے لاہور ایئرپورٹ کی حدود میں استقبالیہ کیمپ لگ گیا ایئرپورٹ کے راستوں پر بینرز آویزاں کر دیئے گئے،مریم نواز کے لئے کنٹینر بھی تیار کر لیا گیا مریم نواز کنٹینر سے کارکنوں سے خطاب کریں گی ساؤنڈ سسٹم اور لائٹنگ کا بھی انتظام کیا گیا ہےایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں استقبالیہ سے باہر واک تھرو گیٹس نصب کر دیئے گئےکارکنان واک تھرو گیٹس سے گذر کر ہی استقبالیہ کی طرف جا سکیں گے مریم نواز قومی ائر لائنز کی پرواز سے 3 بجکر5منٹ پر ابو ظہبی سے لاہور پہنچیں گی۔
مریم نواز نے لندن میں ساڑھے تین ماہ اپنے والد نواز شریف کے ساتھ سیاسی مشاورت اور تنظیم سازی پر کام کیا اور اب وہ ایک بار پھر ملکی سیاسی محاذ پر ہلچل مچانے کیلئے تیار ہیں مریم نواز نے 2011میں سیاسی میدان میں قدم رکھا ،7 سال سیاسی اتار چڑھاؤ دیکھے اور 13 جولائی 2018کو پہلی مرتبہ انہیں ایون فیلڈ کیس میں والد کے ہمراہ اڈیالہ جیل میں سزا کاٹنا پڑی عمران خان کےدور حکومت میں مریم نواز نے نیب حراست اور ایون فیلڈ کیس میں 158روز جیل میں گزارے.
4سال میں مریم نواز نے جیل و بند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے عمران حکومت میں بہادری سے اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھی اور اس دوران اپنے والد نواز شریف کی رہائی کے لئے بھی مہم چلائی ،مریم نواز کو ایون فیلڈ کیسز میں سزا کالعدم ہونے پرنیب ریفرنس میں انکا ضبط پاسپورٹ لاہور ہائیکورٹ سے اکتوبر 2022میں واپس ملا جس کے بعد وہ اپنے والد کے پاس لندن چلی گئیں۔جہاں چیف آرگنائزر اور سینئرنائب صدر کے عہدے ملنے کے بعد وہ آج لاہور ائیرپورٹ پہنچ رہی ہیں جہاں ان کے استقبال اور جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0