اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سانحہ پشاور میں ملوث خودکش بمبار کی پولیس لائنز میں داخل ہوتے ہوئے کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں جو سی سی ٹی وی سے لی گئی ہیں۔ تصاویر میں میں حملہ آور کو موٹرسائیکل پر آتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ حملہ آور موٹر سائیکل سے اتر کر پیدل چلتے ہوئے گاڑی پارک کرنے کے لیے گیا، ملزم نے پولیس یونیفارم پر جیکٹ اور ہیلمٹ بھی پہن رکھا ہے۔ تصاویر میں موٹر سائیکل کھڑی کرکے حملہ آور ہیلمٹ ہاتھ میں پکڑے ٹارگٹ کی طرف جاتے ہوئے بھی دکھائی دیا ہے۔
سانحہ پشاور: خودکش حملہ آور کی حملے سے پہلے کی تصاویر سامنے آگئیں
مناظر: 955 | 2 Feb 2023