ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

علمائے اہلسنت نے خودکش حملوں سمیت دہشتگردی کی ساری کارروائیاں قطعی حرام قرار دے دیں

       
مناظر: 219 | 6 Feb 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) علمائے اہلسنت نے قرار دیا ہے کہ پاکستان میں خودکش حملوں سمیت دہشت گردی کی ساری کارروائیاں قطعی حرام، اسلام دشمنی اور انسانیت دشمنی ہیں۔
کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت دارالعلوم نعیمیہ میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر علمائے اہلسنت کنونشن ہوا جس میں متعدد علما نے شرکت کی۔
کنونشن میں سوئیڈن میں قرآن مجید کی بےحرمتی، سود سے متعلق وفاقی شریعت کورٹ کے فیصلے پر بھی بحث کی گئی۔علمائے اہلسنت کے اجلاس بعد اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں علمائے اہلسنت نے قرار دیا ہے کہ پاکستان میں خودکش حملوں سمیت دہشت گردی کی ساری کارروائیاں قطعی حرام، اسلام دشمنی اور انسانیت دشمنی ہیں۔
اعلامیے میں کہا گيا کہ ہم ملکی سلامتی کیلئے ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مفتی منیب الرحمان نے کہاکہ اسلامی مقدسات کی توہین کے سدِباب کیلئے مسلمان حکمران مؤثر سفارتی اوراقتصادی اقدامات کریں۔ خیال رہے کہ 30 جنوری کو پولیس لائنز مسجد کے پرانے مین ہال میں خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں پولیس افسران و اہلکاروں سمیت 100سے زائد افراد شہید ہوئے تھے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0