اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

پولیس کے جوانوں کا کمانڈو ایکشن ، ٹانک میں دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا

       
مناظر: 868 | 6 Feb 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) خیبرپختونخوا پولیس کے جوانوں نے ضلع ٹانک کے تھانہ جنڈولہ کی حدود میں پولیس پوسٹ پیرتنگی پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا۔
انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس معظم جاہ انصاری کا کہنا تھاکہ ٹانک پولیس نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور حملہ پسپا کیا۔
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ 10 سے 12 منٹ تک جاری رہی، علاقے کے لوگ پولیس کی مدد کو پہنچ گئے تاہم فائرنگ کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھاکہ خیبر پختونخوا پولیس مستعد اور بیدار ہے اور صوبے میں ریڈ الرٹ ہے۔
آئی جی نے فون پر دہشت گرد حملہ پسپا کرنے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔
معظم جاہ انصاری نے ڈی آئی جی ڈیرہ اسماعیل خان کو علاقے میں سرچ آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ دہشت گردوں کے زخمی یا مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0