ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آتی تو بھاڑ میں جائے، جاوید میانداد نے کی انڈیا کی چھترول

       
مناظر: 977 | 7 Feb 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ اگر بھارت ایشیاء کپ کے لیے پاکستان نہیں آتا تو بھاڑ میں جائے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ ہمیں ہماری کرکٹ مل رہی ہے، میں ہمیشہ کہتا ہوں اگر بھارت نہیں آنا چاہتا تو کوئی مسئلہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا سب کے لیے ایک جیسا رویہ ہونا چاہیے، اگر کوئی ٹیم نہیں آنا چاہتی تو اس کو چھوڑ دینا چاہیے۔ جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ اس طرح کی چیزوں کو کنٹرول کرنا یہ آئی سی سی کا کام ہے ، ورنہ گورننگ باڈی کا کوئی فائدہ نہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے وقت میں بھی وہ نہیں کھیلتے تھے کیوں کہ وہ نتیجے سے خوف زدہ ہوتے تھے۔ سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ بھارتی کراؤڈ بہت خراب ہے، بھارت چاہے جس ٹیم سے بھی ہار رہا ہو وہ گھروں کو آگ لگا دیتے ہیں اسی وجہ سے وہ ڈرتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0