جمعرات‬‮   3   اکتوبر‬‮   2024
 
 

سابق صدر پرویز مشرف کی نماز جنازہ کراچی میں ادا

       
مناظر: 708 | 7 Feb 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ ملیر کینٹ کراچی میں ادا کردی گئی۔ جنرل (ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ پولوگراؤنڈ ملیر کینٹ کراچی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد، سابق آرمی چیف جنرل ریٹائر قمر جاوید باجوہ اور جنرل ریٹائر اشفاق پرویز کیانی نے شرکت کی۔ نمازجنازہ میں ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار اور فروغ نسیم نے بھی شرکت کی۔ خیال رہے کہ 5 فروری کو سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف دبئی میں انتقال کرگئے تھے وہ طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔ گزشتہ شب سابق صدر پرویز مشرف کی میت کو لے کرخصوصی طیارہ دبئی سے کراچی پہنچا تھا، خصوصی طیارے سے پرویز مشرف کی اہلیہ، بیٹی اور صاحبزادے بھی کراچی پہنچے تھے۔ پرویز مشرف کی فوجی قبرستان میں تدفین کے انتظامات مکمل کرلیےگئے ہیں، فوجی قبرستان کے اطراف سکیورٹی اہل کار تعینات کیےگئے ہیں ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0