کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کو کراچی میں فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سمیت اعلی فوجی و سول حکام اور سیاسی رہنماوں نے شرکت کی۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کی کراچی کے فوجی قبرستان میں فوجی اعزاز کیساتھ تدفین کی گئی، نماز جنازہ میں سید پرویز مشرف کے بیٹے بلال مشرف، چیئرمین جوائنٹس چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد، رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری، امیر مقام، ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینئر خالد مقبول، رہنما ایم کیو ایم مصطفی کمال، فاروق ستار، سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی، سابق جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل احسان الحق، سابق آرمی چیفس جنرل اسلم بیگ، جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل اشفاق پرویز کیانی نے بھی شرکت کی۔
یہ عدالت کا کام نہیں کہ وہ پارلیمنٹ کے پیدا کردہ تنازعات حل کرے،چیف جسٹس پاکستان کے نیب ترامیم سے متعلق کیس میں ریمارکس
واضح رہے کہ پرویز مشرف اتوار کے روز دبئی میں انتقال کر گئے تھے، ان کا جسد خاکی گزشتہ روز کراچی منتقل کیا گیا تھا۔