ڈی آئی خان(نیوز ڈیسک ) ڈیرہ اسماعیل خان میں واقع پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس پر پولیس اہلکاروں نے بھر پور جوابی حملہ کیا اور دہشت گردوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا ۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق ہتھیالہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے پولیس پر حملہ کردیا جس پر پولیس اہلکاروں نے بھر پور جواب دیا ۔ دہشت گردوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 25منٹ تک جاری رہا جس کے بعد دہشت گرد موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔