راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں میجرجواد اور کیپٹن صغیر شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پربلوچستان کےعلاقے کوہلو میں آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس دوران آپریشن کی قیادت کرنیوالی ٹیم کے قریب دیسی ساختہ بارودی مواد کا دھماکا ہوا ، بارودی مواد کے دھماکے میں میجرجواد اور کیپٹن صغیر شہید ہوگئے۔
ترجمان نے بتایا کہ دونوں شہید افسران نے وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا، کوہلومیں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آج ہی شروع کیا گیا تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ امن دشمن اور واقعےمیں ملوث عناصر کی سرکوبی کیلئےآپریشن جاری ہے ، بزدلانہ واقعات مشکل سے حاصل بلوچستان میں امن سبوتاژ نہیں کرسکتے۔
ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز ان عناصر کےناپاک عزائم کو اپنے خون کا نذرانہ دے کر ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔