جمعرات‬‮   5   دسمبر‬‮   2024
 
 

ق لیگ کو بتادیا دسمبر میں ہی اسمبلیاں تحلیل کردینگےمگر پرویز الٰہی کا کیا کہنا ہے ،فواد چوہدری نے اہم انکشافات کر دیے

       
مناظر: 870 | 8 Dec 2022  

 

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے رہنماوں فواد چوہدری اور حماد اظہر نے پریس کانفرنس کی ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حالیہ ملاقاتوں میں پی ٹی آئی ارکان عمران خان کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی رائے دے رہے ہیں،اس بات پر اتفاق رائے ہے کہ ہم نے اسمبلیاں تحلیل کرنی ہے، ق لیگ کو آگاہ کردیا ہے کہ دسمبر میں ہی اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا مشورہ ہے کہ آپ اسمبلیاں توڑنے کے معاملے کو تھوڑا آگے کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل نہیں ہوتی تو کوئی فرق نہیں پڑتا، پنجاب اور کے پی میں الیکشن ہوکر مارچ میں نئی حکومتیں آجائیں گی، عمران خان عوام اور ریاست کے درمیان پُل کا کردار ادا کررہے ہیں، ہمارا ایجنڈا صرف ایک ہے کہ آپ نے الیکشن کب کرانے ہیں۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے اداروں کا کردار غیر سیاسی نہیں ہوا، الیکشن کیمشن اور ممبران کے خلاف کیسز فائل کیے ہوئے ہیں، جوڈیشل سسٹم سے جس طرح کے فیصلوں کی توقع ہے وہ نظر نہیں آرہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام طاقتور حلقے عوام کی رائے کے سامنے سر تسلیم خم کریں، ہمیں ایک ہی پہلو چاہیے اسٹیبلشمنٹ آئینی کردار میں چلی جائے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ کسی وزیر کے پاس کوئی منصوبہ نہیں،کیسز ختم کرنے کی ریس لگی ہوئی ہے، پنجاب میں عمران خان کی ایف آئی آرنہیں ہوئی،شہباز گل پر ہوگئی ہے۔ اس موقع پر حماد اظہر نے کہا کہ 7 ماہ میں جتنے برے حالات ہوچکے ہیں اتنے برے کورونا میں بھی نہیں تھے، تاجروں اور صنعتکاروں نے بتایا ان کی ایل سیز نہیں کھل رہیں، معیشت کیلئے خطرات بڑھتے جارہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0