ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

جنوبی وزیرستان: فورسز کا آپریشن، ایک خودکش حملہ آور ہلاک

       
مناظر: 755 | 17 Feb 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے دوران خودکش حملہ آور نیک رحمان محسود عرف نیکرو اپنی جیکٹ پھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبہ لوگر سے جنوبی وزیرستان پہنچنے والا خودکش بمبار سکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن کے دوران علاقہ سپنکئی میں ہلاک ہوا۔
سرکاری ذرائع کا بتانا ہے کہ خودکش بمبار کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ آور کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا، فائرنگ کے تبادلے میں اپنی ہی خودکش جیکٹ پھٹنے سے دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد لوگر افغانستان سے پاکستان آیا تھا، خودکش حملہ آور ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر عظمت اللہ عرف لالا اور خیربان عرف خیرو کا قریبی ساتھی تھا اور سکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں مطلوب تھا۔
واضح رہے کہ سکیورٹی اداروں کی کامیاب حکمت عملی اور پشتون عوام کی سکیورٹی اداروں کی مدد سے دہشت گردوں کا صفایا ممکن ہورہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0