ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

دہشت گردوں کی جانب سے سندھ اسمبلی کی بھی ریکی کیے جانے کا انکشاف

       
مناظر: 704 | 20 Feb 2023  

 

کراچی (نیوز ڈیسک )کراچی پولیس آفس کے بعد اب دہشت گردوں نے سندھ اسمبلی کی بھی ریکی شروع کردی ہے۔
باوثوق ذرائع کی جانب سے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سندھ اسمبلی کی ریکی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو ریکی کی تصاویر بھی دکھا دی گئی ہیں۔
ریکی کی تصاویر دیکھنے کے بعد اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسپیکر سندھ اسمبلی نے وزیراعلی مراد علی شاہ ایوان کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
آغا سراج درانی نے ریکی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسمبلی کی ریکی کی تصوایر دکھائی گئیں، اس ادارے کو جامع سیکیورٹی دی جائے، گیٹ پرکھڑے چند سپاہیوں کے پاس جدید اسلحہ بھی نہیں، وزیراعلی سندھ سیکیورٹی کو یقینی بنائیں، اور اراکین اسمبلی بھی تعاون کریں اکیلے آئیں، ڈرائیورز کے لئے الگ ایریا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ہی دہشت گردوں کی جانب کراچی پولیس آفس پر حملہ کیا گیا تھا، جس میں سیکیورٹی فورسز کے 5 اہلکار شہید ہوئے تھے، اور تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے 15 سے 30 روز کے دوران کراچی پولیس آفس کی ریکی کی تھی، اور مکمل ریکی کے بعد ہی اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم فورسز کے جوانوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں وہ اس میں ناکام ہوگئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0