جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

بولان دھماکے کے بعد سول اسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ

       
مناظر: 521 | 6 Mar 2023  

 

اسلام آباد (نیو زڈیسک ) بلوچستان کے ضلع بولان میں بم دھماکے کے پیش نظر سول اسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
سول اسپتال کے ایم ایس نے کہا ہے کہ تمام کنسلٹنٹس، ڈاکٹرز، فارماسسٹس، اسٹاف نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو طلب کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنرل اور ایمرجنسی آپریشن تھیٹرز، شعبہ حادثات میں تمام ڈاکٹرز اور طبی عملہ موجود ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے میں کنبڑی پل کے نزدیک بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
بولان پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 9 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 9 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
ایس ایس پی کچھی محمود نوتیزئی کا 9 اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق بولان دھماکا خود کش تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0