بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2024
 
 

پاکستان میں جلد امن قائم ہوگا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

       
مناظر: 650 | 15 Mar 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے وزیرستان میں پاک افغان سرحدپراگلےمورچوں کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فارمیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیااور وانا میں یادگار شہدا ءپر پھولوں کی چادر چڑھائی اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہداء پاکستان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور انشاءاللہ پاکستان میں مکمل امن واپس آئے گا
آرمی چیف کو دورہ کے دوران فارمیشن کے آپریشنل، تربیتی اور سکیورٹی کے ساتھ ساتھ نئے ضم شدہ اضلاع میں کئے جانے والے ترقیاتی کاموں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مختلف ریاستی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کی اہمیت اور خاص طور پر دہشت گردی کے خلاف اجتماعی جنگ میں پاکستانی عوام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0