اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وزیراعظم شہبازشریف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ آرمی چیف کے خلاف مہم ناقابل برداشت اور اداروں کے خلاف سازش کا تسلسل ہے ،بیرون ملک محب وطن پاکستانی فارن فنڈڈ مہم کے خلاف آواز بلند کریں ،زہریلی سیاست کو بیرون ملک پاکستانیوں کے ذریعے پھیلا رہے ہیں،بیرون ملک پاکستانی اس سازش کا حصہ نہ بنیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ عمران خان اداروں اور ان کے سربراہوں کو اپنی گندی سیاست میں گھسیٹ کر آئین شکنی کر رہے ہیں ،پاکستان میں افراتفری ، فساد اور بغاوت کو ہوا دینے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ،وزیر داخلہ ملک کے اندر اداروں کے خلاف غلیظ مہم چلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں ،تاریخ میں پہلی بار میرٹ پر لگنے والے آرمی چیف کے خلاف مہم ملک دشمنوں کا ایجنڈا ہی ہو سکتا ہے ،قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی اور شرپسندوں کے خلاف متحد ہے،