جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

آئرلینڈ کی پارلیمنٹ میں آل پارٹیز کشمیر کمیٹی بنانے کا فیصلہ، عالمی برادری تماشائی نہ بنے، سلطان محمود

       
مناظر: 851 | 23 Mar 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آئرش پارلیمنٹ میں جلد ہی کشمیر کمیٹی قائم کر دی جائے گی، اس بات کا فیصلہ میرے آئرلینڈ کے دورے کے دوران کیا گیا تھا، آئرش پارلیمنٹ میں کشمیر کمیٹی کی تشکیل سے مسئلہ کشمیر کو انٹرنیشنل فورمز بالخصوص یورپ میں اُٹھانے میں بھرپور مدد ملے گی، لہذا آئرلینڈ میں مقیم کشمیری مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کے لئے اپنا رول ادا کریں۔ اس سلسلے میں یورپی ممبران پارلیمنٹ سے بھی مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کے لئے بات چیت کی جائے، میرے دورہ آئرلینڈ کے دوران لانگفورڈ کونسل کی عمارت پر آزادکشمیر کا جھنڈا لہرایا گیا اور اس کے تحریک آزادی کشمیر پر دوررس اثرات مرتب ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل آئرلینڈ کی سینئر نائب صدر سعدیہ بٹ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل آئرلینڈ کی سینئر نائب صدر سعدیہ بٹ نے صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آئرلینڈ میں کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل کی آئرلینڈ میں مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کے حوالے سے جاری سرگرمیوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل آئرلینڈ کے صدر پیر شیراز حسین کی قیادت میں ہم بھرپور انداز میں مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ اس موقع پر کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل آئرلینڈ کی سینئر نائب صدر سعدیہ بٹ نے صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آئرلینڈ کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی دورے کی تاریخ کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ اس موقع پر صدر آزادکشمیر نے کہا کہ آئرلینڈ اور کشمیر میں مماثلت ہے اس لئے آئرلینڈ کی حکومت اور عوام مسئلہ کشمیر کو بہتر انداز میں سمجھ سکتے ہیں اس لئے آئر لینڈ مسئلہ کشمیر کو حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0