اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں پولیس آپریشن کے دوران 4 اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ کچلاک میں پولیس کا آپریشن جاری ہے اور اس دوران اب تک ایک ملزم کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کی شاہراہ اقبال پر پولیس کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔