جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

صدر آزاد جموں وکشمیر کا ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف کے کشمیر بارے بیان کا خیر مقدم

       
مناظر: 501 | 27 Apr 2023  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف کے کشمیر کے بارہ میں حالیہ بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس بیان کے ذریعے پاک فوج نے بھارت پر دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں اور اگر بھارت نے کسی بھی مہم جوئی یا جارحیت کی کوشش کی تو ہم دشمن کے گھر میں گھس کر اس کا بھرپور جواب دیں گے۔
پاک فوج کے ترجمان کے اس بیان سے آر پار کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔اپنے بیان میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت یہ جان لے کہ وہ اپنے توپ و تفنگ سے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا اور کشمیری عوام کی جدوجہد مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جاری رہے گی۔کشمیری عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیںاور بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0