ہفتہ‬‮   12   اکتوبر‬‮   2024
 
 

وزیر خارجہ بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کیلئے بھارت پہنچ گئے

       
مناظر: 806 | 4 May 2023  

 

کراچی(نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت کے شہر گوا پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت کے شہر گوا میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے کراچی سے روانہ ہوئے تھے، وزیر خارجہ خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی سے براہ راست گوا پہنچے۔ بلاول بھٹو زرداری سیکریٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید اور وزارت خارجہ حکام کے ہمراہ پہنچے ہیں ، گوا پہنچنے پر بلاول بھٹو زرداری کا استقبال بھارتی حکام نے کیا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 2 روز تک بھارت میں قیام کریں گے۔ بھارت روانگی سے قبل سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ گوا میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، ان کا جانا یہ واضح پیغام بھیجتا ہےکہ پاکستان ایس سی او کوکتنی اہمیت دیتا ہے اور اپنی اس ممبر شپ کو کتنی سنجیدگی سے لیتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0