ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

غیر قانونی بھارتی اقدامات نے کشمیر کاز کو نئی زندگی دی ہے،بلاول بھٹو

       
مناظر: 378 | 6 May 2023  

 

کراچی (نیوز ڈیسک ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دورہ بھارت کو ”کامیاب“ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کےاس ”جھوٹے پروپیگنڈے“ کی نفی کر دی گئی ہے کہ مسلمان دہشت گردہیں۔
وزیر خارجہ نے یہ بات بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے بعد پاکستان واپسی پر کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کہی ۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ یہ مفروضہ پھیلا رہی ہے کہ پوری دنیا کے مسلمان دہشت ہیںاورہم نے اس مفروضے کو توڑنے کی کوشش کی۔انہوںنے کہا کہ بی جے پی یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ ہر مسلمان دہشت گرد ہے تاکہ نفرت پھیلے اور وہ الیکشن جیت سکے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم ایک ساتھ مل کر اس کا مقابلہ کریں اور اگر ہم تقسیم رہے تو اس کا شکار ہوتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو مسلمانوں سے جوڑنے کا بیانیہ پوری دنیا نے مسترد کر دیا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا دنیا نے اعتراف کیا ہے۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بھارت ایک اور جھوٹ پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، بین الاقوامی قوانین اور دو طرفہ معاہدوں کی کوئی اہمیت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے نمائندے کشمیر پر بھارت کے بیانیے کا مقابلہ کرتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ جس چیز نے بھارت کو مایوس کیا وہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کا 5 اگست 2019 کے بھارتی حکومت کے اقدامات کو قبول کرنے سے انکارہے جب اس نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کر دی تھی ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بھارتی غیر قانونی اقدام نے کشمیر کاز کو نئی زندگی دی ہے۔بلاول بھٹو نے سوال کیا کہ بھارت کب تک بین الاقوامی قوانین اور یو این ایس سی کی قراردادوں سے انکار کر سکتا ہے یا کشمیر میں رائے شماری سے کب تک بھاگ سکتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0