اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاق میں حکمران جماعت ن لیگ نے عمران خان کے اعلان کا توڑ نکال لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کر ہوگئے۔ تحریک آج ہی جمع کروائی جائے گی۔ مسلم لیگ ن کے 106 ارکان پنجاب اسمبلی رانا مشہود کے گھر اکٹھے ہوئے۔ گی ارکان نے سپیکر محمد سبطین خان، ڈپٹی سپیکر اور وزیر اعلی پنجاب تینوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کر دیئے۔ تحاریک پر ن لیگ کے علاوہ پیپلزپارٹی کےاراکین نے بھی پر دستخط کردئیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک آج ہی جمع کروائی جائے گی جس کے بعد اسمبلیوں کی تحلیل کا معاملہ کھٹائی میں پڑ جائے گا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی بچانے کے لئے پی ڈی ایم اور پرویز الٰہی کے بیک ڈور رابطے بھی جاری ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل چوہدری پرویز الٰہی نے راولپنڈی میں ایک اہم شخصیت سے ملاقات کی ہے اور ذرائع کے مطابق ملاقات میں ان کو یہ یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ ان کو بحفاظت اس گرداب سے باہر نکال لیا جائے گا جس میں پاکستان تحریک انصاف بُری طرح پھنس چکی ہے۔
حکومت نے توڑ نکال لیا، وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
مناظر: 493 | 17 Dec 2022