ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

خیبرپختونخوا: دہشت گردوں کا خیبر کے علاقے باڑہ میں چوکی پر حملہ، کانسٹیبل شہید

       
مناظر: 708 | 8 May 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) خیبرپختونخوا میں ضلع خیبر میں الحاج چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں کانسٹیبل نسیم خان شہید ہوگئے۔ خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ خیبر کے علاقے باڑہ الحاج چوکی پر دہشت گردوں کے حملے سے ڈیوٹی پر تعینات کانسٹیبل نسیم خان شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سی سی پی او پشاور محمد اعجاز خان شہید کے ورثا سے ملےاور محکمہ پولیس کے لیے شہید کے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے لواحقین کو ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے شہید کی محکمہ پولیس کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کے شکنجے میں لاکر کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گئے۔
خیبر شہید پولیس اہلکار نسیم خان کی نماز جنازہ شاکس پولیس لائن خیبر میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی۔
سی سی پی پشاور محمد اعجاز خان، ڈی پی او خیبر سیلم عباس کلاچی،سیکٹر کمانڈرخیبر،کمانڈینٹ باڑہ رائفل، نگران صوبائی وزیر، ایس پی انویسٹیگیشن، ڈائریکٹر پی ٹی ایس شاکس، شہید کے ورثا اور دیگر شرکا نے شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔
خیال رہے کہ ملک بھر خاص طور پر خیبرپختونخوا میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ ہفتے (4 مئی) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں پاراچنار میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 5 اساتذہ سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جبکہ جنوری میں پشاور میں پولیس لائنز کے قریب واقع مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 59 افراد شہید اور 157 زخمی ہوگئے تھے۔ اس حوالے سے خیبرپختونخوا کے شہر سوات میں دہشت گردی کی لہر کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی ریلی نکالی تھی جبکہ پختون رہنماؤں نے شکوہ کیا کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران علاقے کے درجنوں افراد کو قتل کیا جا چکا ہے لیکن پارلیمنٹ اور عدلیہ دونوں ان اموات پر خاموش ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0