ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

بلاول بھٹو کا جی 20، مقبوضہ کشمیر اور بی بی سی کی ڈاکیومنٹری پر بیان ، بھارت کی دم پرپائوں آگیا

       
مناظر: 258 | 8 May 2023  

میسور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہاہے کہ اگر مہمان اچھا ہو تو میں میزبان اچھا ہوں۔ریاست کرناٹک کے شہر میسور میں جے شنکر نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے دوران سائیڈ لائن ملاقاتوں میں صرف انڈیا کے حوالے سے بات کی۔حکومت کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جے شنکر نے کہا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ کو شنگھائی تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ لیکن اگر آپ اجلاس کے باہر ان کے بیانات دیکھیں تو انہوں نے صرف انڈیا کے حوالے سے بات کی، جیسے جی20، کشمیر اور بی بی سی کی ڈاکیومنٹری، لیکن تنظیم کے بارے میں کچھ نہیں بولا۔ میں بطور میزبان کیا کروں؟ اگر میرے پاس کوئی اچھا مہمان ہے تو میں ایک اچھا میزبان ہوں۔ لیکن ہم اختلاف کر سکتے ہیں، ان کا اپنا نقطہ نظر ہو سکتا ہے ، میرا اپنا نقطہ نظر ہو سکتا ہے اور تنظیم کا ایک میٹنگ روم ہے جہاں ہم بحث کریں گے اور اختلاف کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ جب تک پاکستان میں کچھ معجزانہ طور پر نہیں ہوتا، بھارت کو وسطی ایشیا اور اس سے آگے تک رسائی کے لیے پاکستان کے ارد گرد راستہ تلاش کرنا ہو گا۔پاکستان کے ساتھ دائمی دشمنی کے خول میں بند رہنا ہمارے مفاد میں نہیں ہے ۔ کوئی بھی ایسا نہیں چاہتا۔ یہ عقل کے خلاف ہے ۔ لیکن ہمیں لکیر کھینچنی ہوگی۔ اگر کوئی پڑوسی مجھ پر حملہ کرتا ہے ، تو میں نہیں سمجھتا کہ معمول کے مطابق کاروبار کرنا چاہیے ۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0