ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

عمران خان کے من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزامات قابل مذمت اور ناقابل قبول ہیں: آئی ایس پی آر

       
مناظر: 608 | 9 May 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے الزامات کی مذمت کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے بغیرثبوت انتہائی بے بنیاد الزامات لگائے، حاضر سروس فوجی افسر پر بغیرثبوت الزامات انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ متعلقہ سیاسی رہنماؤں سے کہتے ہیں وہ جھوٹے الزامات لگانا بند کریں اور جھوٹے الزامات کے بجائے قانونی راستہ اختیار کریں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزام انتہائی قابل مذمت اور ناقابل قبول ہیں، ایک سال سے وتیرہ رہا ہے کہ فوجی اور انٹیلیجنس افسران کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے اور سیاسی مقاصد کیلئے سنسی خیز پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیاسی مقاصد کیلئے اشتعال انگیز، سنسنی خیز پروپیگنڈے سے نشانہ بنایا جاتا ہے، ادارہ غلط اور بدنیتی پر مبنی بیانات اور پروپیگنڈے پرقانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0