ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

پی ٹی آئی کارکنان کے سرکاری املاک پر حملے اور پاک فوج مخالف نعرے بازی ، عوام فوج کی حمایت میں سامنے آگئے

       
مناظر: 322 | 10 May 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )  سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی احاطہ عدالت سے گرفتاری کے بعد سے ملک بھر کے کئی شہروں میں پر تشدد احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں پی ٹی آئی کارکنان احتجاج کے دوران عمارتوں، املاک اور عوامی مقامات پر حملہ آور ہوگئے، پی ٹی آئی کارکنان نے توڑ پھوڑ،جلاؤ گھیراؤ اور پتھراؤ بھی کیا جب کہ اس دوران 28 گاڑیاں اور ایک اسکول جلا دیاگیا۔ راولپنڈی میں مری روڈ اور اسلام آباد کے ڈی چوک پر بھی پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
لاہور اور فیض آباد میں مشتعل مظاہرین نے مختلف سڑکیں بند کر دیں، مظاہرین نے پولیس کی 4 گاڑیوں سمیت 7 سرکای گاڑیاں جلادیں جب کہ سڑکیں بند ہونے سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی۔
یہی نہیں مشتعل کارکنوں نے ڈیپارٹمنٹل اسٹور اور مین بلیوارڈ گلبرگ میں پلازہ لوٹ لیا، اے ٹی ایم اکھاڑ کر لے گئے، شوروم سے قیمتی گاڑیوں کے ٹائر اور رم لےگئے جب کہ لاہور میں مظاہرین نے (ن) لیگ کےمرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن پردھاوا بولا اور مرکزی سیکرٹریٹ کو آگ لگا دی۔ پولیس کی جوابی شیلنگ کے دوارن مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق اور پولیس اہلکاروں سمیت110سے زائد افراد زخمی ہوگئے،لاہور میں ڈی آئی جی آپریشن اور ایس پی کینٹ سمیت 30 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ گوجرانوالہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے، اسلام آباد میں 100 کے قریب کارکنان گرفتار کیے گئے ۔ پشاور میں خیبرروڈ سمیت سرکاری دفاتر جانے والے راستے بند کردیے گئے جب کہ تمام تعلیمی ادارے تین روز کے لیے بند کرتے ہوئے میٹرک امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے فسادی ٹولوں کے فوجی عمارتوں میں گھس بیٹھ اور پتھرائو کی ویڈیوز سامنے آتے ہی ملک بھر میں عوام کی جانب سے پاک فوج کی حمایت اور پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف شدید رد عمل آنا شروع ہو گیا ہے اور سیکیورٹی اداروں سے ان کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0