بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، یادگار شہدا پر حاضری دی

       
مناظر: 430 | 1 Jun 2023  

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف پیٹرک نکولس نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل پیٹرک نکولس جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) پہنچے جہاں یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول بھی رکھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر پیٹرک نکولس کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف سرپیٹرک نکولس نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا جبکہ برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے خطے کے امن و استحکام کیلئے بھی پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0